اسلام آباد (کامرس ڈیسک)شہریوں نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ آئے دن پیٹرول کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں جس کا اثر ہر چیز پر ہوتا ہے ہے اور اشیائے ضروریہ بھی مہنگی ہو جاتی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا۔