ہانگڑو (نیوز ڈیسک)وزیرِ اعظم شہباز شریف 4 روزہ دورہ پرچین کے پہلے مرحلے میں ہانگڑو پر پہنچ گئے ۔نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ، وزیرِ آئی ٹی شزہ فاطمہ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیرِ اعظم ہانگڑو میں ژجیانگ صوبے کے پارٹی سیکریٹری سے ملاقات کریں گے۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزیرِ اعظم کے دورہ چین میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر بھی بات چیت متوقع ہے۔
ترجمان کے مطابق تنازع کے حل کے لیے چین نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت کی ہے۔