بلدیاتی انتخابات

گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 7 روز کیلئے موخر

گلگت(نیوز ڈیسک )الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 7 روز کےلئے موخرکردیا۔حکومت کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 میں مجوزہ ترامیم مکمل کرنے کےلئے مزید 7 روز کی مہلت دے دی گئی، الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عمل کے متاثرہ تمام مراحل کی نئی تاریخیں نظرثانی شدہ شیڈول میں شامل کی جائیں گی۔

27 ستمبر کو ہونے والی پولنگ بھی نئی تاریخ کے مطابق ہوگی، سات روزہ مدت مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے ا انتخابی پروگرام جاری کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں