ندیم افضل چن

پارٹی کے اندر اکثریت کی رائے ہے کہ پیپلز پارٹی کو اپوزیشن میں بیٹھنا چاہیے، ندیم افضل چن

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پارٹی کے اندر اکثریت کی رائے ہے کہ پیپلز پارٹی کو اپوزیشن میں بیٹھنا چاہیے۔ایک انٹرویو میں پی پی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو چیئرمین بلاول بھٹو کے ٹروتھ اینڈ ری کنسیلیشن کمیشن کا جواب تو دینا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن میں بیٹھے گی یا نہیں اس کا فیصلہ پارٹی کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔دریں اثنا پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ پی پی تحریک کس طرح شروع کرنی ہے، پارلیمان سے کرنی ہے یا اپوزیشن میں بیٹھنا ہے، پی پی مجلس عاملہ کرے گی۔تاہم یہ طے ہے کہ اس صورتحال میں پی پی کا ن لیگ سے جس طرح ورکنگ ریلیشن شپ تھا، وہ اب نہیں رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں