صدر زرداری

مادرِ ملت فاطمہ جناح کی 133ویں یومِ پیدائش پر صدر زرداری کا خراجِ عقیدت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کے 133ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاطمہ جناح تحریکِ پاکستان کی عظیم رہنما، قائدِاعظم محمد علی جناح کی بااعتماد رفیقِ کار اور جمہوری اقدار کی مضبوط علمبردار تھیں، جن کی خدمات تاریخِ پاکستان کا روشن باب ہیں۔

اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے کہا کہ مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح نے قیامِ پاکستان کی جدوجہد میں قائدِاعظم محمد علی جناح کا بھرپور ساتھ دیا اور خواتین کو قومی زندگی اور تحریکِ آزادی میں موثر کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔

ان کی جدوجہد، عزم اور اصولی سیاست آج بھی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم مادرِ ملت فاطمہ جناح کی قومی، جمہوری اور سماجی خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام سے یاد رکھے گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں