علیمہ خان

بانی کی رہائی کے لئے کارکن گھروں سے اڈیالہ کی جانب مارچ کے لئے نکلیں ، علیمہ خان

باجوڑ (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کارکنوں کو اڈیالہ جیل کی جانب مارچ کے لئے گھروں سے نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان حکومت سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگتے، وقت نے ثابت کیا ہے کہ ان کو ناحق قید میں رکھا گیا ہے۔

علیمہ خان نے ان خیالات کا اظہار دورہ باجوڑ کے موقع پر ہیڈ کواٹر خار میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ کارکن عمران خان کی رہائی کے لئے گھروں سے نکلیں اور اڈیالہ پہنچیں، جب نکلیں تو واپس گھروں کامیابی تک واپس نہیں آنا۔علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ وہ جیل میں مرجائیں گے لیکن حکومت وقت کے سامنے سر نہیں جھگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 20 دسمبر کو سہیل آفریدی کو اسٹریٹ مومنٹ شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے عدالتی نظام پر تحفظات کا اظہار کرتی ہوں۔ ملک میں مہنگائی اور بدامنی اور غیر یقینی صورتحال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں