اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ گھروں سے باہر نکلیں اور بذریعہ ووٹ کشمیر کا فیصلہ خود کریں۔ بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ میرپور ڈویژن کے عوام کےلئے جاری ویڈیو پیغام بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری خود کریں تو گھروں سے باہر نکلیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ تیر کے نشان پر مہر لگائیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا تجربہ ہے کہ کسی بھی الیکشن کا بائیکاٹ کبھی کامیاب نہیں رہا، اس لیے عوام بھرپور انداز میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ اپنے حقوق، حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور سچ و مفاہمتی کمیشن چاہتے ہیں تو گھروں سے نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری خود کریں تو باہر نکلیں، تیر پر مہر لگائیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب کریں تاکہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر ہی کرے۔