میرپور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے میرپور آزادکشمیرمیں جلسہ عام سے خطاب کے دوران لیپ ٹاپ اسکیم کا ذکر کرتے ہوئے دلچسپ جملہ کہہ دیا، جس پر شرکا قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔نواز شریف نے خطاب میں کہا “مریم نواز لیپ ٹاپ دے رہی ہیں، جس کی بنیاد شہباز شریف نے رکھی تھی۔
اب کشمیر کے ہر ہونہار بچے کو بھی لیپ ٹاپ ملے گا، جو چاہتے ہیں وہ ہاتھ کھڑا کریں۔”اس دوران جلسے میں موجود ایک بزرگ شہری نے بھی لیپ ٹاپ حاصل کرنے کی خواہش میں ہاتھ بلند کر دیا۔بزرگ شہری کو دیکھ کر نواز شریف نے مسکراتے ہوئے کہا “بابا جی، آپ کی سفید داڑھی ہے، آپ کو لیپ ٹاپ نہیں ملے گا، آپ لیپ ٹاپ کا غلط استعمال کریں گے۔”نواز شریف کے اس جملے پر جلسے کے شرکا ہنس پڑے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو وائرل ہے۔