اکبر ایس بابر

پاکستان تحریک انصاف رہنما کے بانی رہنما پارٹی بچانے میدان میں آگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما پارٹی کو بچانے کیلئے عملی طور پر میدان میں آ گئے۔ پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے پارٹی کے مخلص، نظریاتی اور دیرینہ کارکنوں سے رابطہ مہم کا آغاز کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ امین ذکی، رانا سہیل، رانا جلیل اور حنیف راجپوت فاونڈر ممبرز کا اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے متحرک ہو گئے۔

گزشتہ روز اکبر ایس بابر نے بانی کارکنوں سے رابطہ مہم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو پارٹی قوم کو سیاسی اور دیگر قبضہ مافیا سے آزاد کرانے کیلئے قائم ہوئی، آج خود سیاسی قبضہ مافیا کی گرفت میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں