کراچی (کامرس ڈیسک )ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاﺅ کا سلسلہ جاری ہے ۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 34 ہزار 936 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
صرافہ ڈیلرز کے مطابق 24 قیراط خالص سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات دس گرام سونے کی قیمت پر بھی مرتب ہوئے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 143 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 72 ہزار 887 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
قیمتوں میں یہ کمی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر دبا کا شکار رہی۔ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی، امریکی ڈالر کی مضبوطی، عالمی مالیاتی منڈیوں میں استحکام اور سرمایہ کاروں کے رجحانات میں تبدیلی کے باعث مقامی مارکیٹ بھی متاثر ہوئی۔ یہی وجہ ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں آنے والی کمی کا براہِ راست اثر پاکستان کی صرافہ مارکیٹ پر بھی دیکھنے میں آیا۔