اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرِ پٹرولیم پرعلی ویز ملک نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں شامل مارجن جیسے ہی معمول پر آئے گا، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے گا،پاکستان کے مالی حالات بھارت جیسے نہیں، اس لیے حکومت کے پاس قیمتوں کا بوجھ خود برداشت کرنے کی گنجائش محدود ہے۔
ایک انٹرویومیں وزیرِ پٹرولیم نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت کا مارجن معمول پر آتے ہی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ریفائنری سیکٹر کو بھی مکمل طور پر معمول پر آنے میں کچھ وقت درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بحران کے دوران متحدہ عرب امارات نے ڈیزل کی قیمت تقریبا دگنی کر دی تھی، جب کہ بھارت نے اپنے مالی وسائل اور ٹیکسوں میں کمی کے ذریعے اس جھٹکے کو برداشت کیا۔انہوں نے کہا بھارت کے پاس تقریبا 600 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود تھے، جب کہ پاکستان کے پاس اس نوعیت کے مالی بفرز دستیاب نہیں تھے۔پرویز ملک نے بتایا کہ حکومت کو رواں مالی سال کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1,500 ارب روپے جب کہ آئندہ مالی سال میں 1,700 ارب روپے جمع کرنے کا ہدف حاصل کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ریاست کے مالی مفادات کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا۔وزیرِ پٹرولیم نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی طرح سعودی عرب سے سستا تیل لا کر فروخت نہیں کر سکتے، اس لی لئے حکومت کو زمینی حقائق اور معاشی حالات کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔