لاہور(کامرس ڈیسک ) ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی کے باوجود عوام کوریلیف نہیں مل سکا۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 67 روپے 33 پیسے کی کمی کے بعد نئی قیمت 241 روپے 43 پیسے مقرر ہو گئی ہے جس کا دکاندارخیر مقدم تو کر رہے ہیں، تاہم ان کا کہنا ہے کہ موجودہ اسٹاک پرانی قیمت پر خریدا گیا ہے، اس لیے فوری طور پر نئی قیمت پر فروخت ممکن نہیں۔
دوسری جانب رکشہ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی سستی ہونے سے کرایوں میں بھی کمی آنی چاہیے، جبکہ مہنگی ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے 33 پیسے فی کلو کمی کے بعد نئی قیمت 241 روپے 43 پیسے فی کلو مقررہوگئی ہے جس کے بعد 11.8 کلو گھریلو سلنڈر 794 روپے 50 پیسے سستاہوگیاہے۔