اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان اور ایران نے مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔اسلام آباد میں ایران کی وزیر ٹرانسپورٹ فرزانہ صادق اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی،وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وزیرتجارت جام کمال اوروزیر بحری امور جنید انوار موجود تھے،اجلاس میں پاک ایران متعلقہ سئنیر حکام بھی شریک ہوئے۔
پاکستان اور ایران نے مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق کیا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین زمینی روابط کی مضبوطی سے تجارتی مواقع بڑھیں گے،ایران اورپاکستان کے درمیان ٹرانسپورٹ سے متعلق مسائل کو فوری حل کیاجائےگا۔اس موقع پرایرانی وزیر فرزانہ صادق نے جنگ رکوانے اورامن معاہدے میں پاکستان کے مثبت کردار پر اظہارتشکرکیا،دونوں ممالک کے درمیان ٹرکوں اورکنٹینرز کی کلیئرنس کے مسائل کامعاملہ بھی اٹھایا گیا،فریقین نے پاک ایران بارڈرپرحل طلب مسائل کے لئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔