اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کچھ بھی کہہ سکتے ہیں یہ ان کا حق ہے اور میں انکی تنقید کو ویلکم کرتا ہوں لیکن میں اپنے نقطہ نظر پر قائم ہوں‘ میری پارٹی اگر مجھے شٹ اپ کال دے گی تو میں شٹ اپ ہو جاﺅں گا‘ سیاست دان کشمیر میں الیکشن کی وجہ سے جنگ میں قربانی دینے والوں کی توہین کر رہے ہیں۔
ایک ٹی وی چینل کے ساتھ بات چیت میں خواجہ آصف نے کہا کہ مہاجرین کی نشستوں پر سیاست ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست دان کشمیر میں الیکشن کی وجہ سے جنگ میں قربانی دینے والوں کی توہین کر رہے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میری پارٹی اگر مجھے شٹ اپ کال دے گی تو میں شٹ اپ ہو جاﺅں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ آیا مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ان مسائل کا حل نکل سکتا ہے یا نہیں۔