رانا ثنا اللہ

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے9 جون کے احتجاج کا مقصد آزاد کشمیر میں انتخابات کو روکنا تھا،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی ترقی اور عوامی فلاح وبہبود سے متعلق تمام مطالبات مان لئے ہیں،کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے9 جون کے احتجاج کا مقصد آزاد کشمیر میں انتخابات کو روکنا تھا، مہاجرین کی نشستوں کا خاتمہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اختیار ہے۔بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، پاکستان اور کشمیر یوں کے درمیان لازوال رشتہ قائم ہے، کالعدم ایکشن کمیٹی نے ایک سال قبل بھی جلا ﺅ گھیراﺅ اور تشدد کا راستہ اپنا یا تھاتاہم حکومت نے اس معاملے کو دھرنے یا جلسے کا نہیں بلکہ آئین اور قانون کا مسئلہ قرار دیا۔

جبکہ مولانا نے کشمیر سے متعلق جو بات کی وہ اہم ہے۔ وزیر اعظم کے سیاسی مشیر نے کہا کہ وہ اس معاملے پر مولانا فضل الرحمان کی ثالثی کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن وہ چند حقائق سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔ گزشتہ سال کالعدم ایکشن کمیٹی نے 38 مطالبات پیش کیے، کالعدم ایکشن کمیٹی کا بجلی سے متعلق 10 ارب روپے کا مطالبہ تھا، مطالبات میں کوئی ایسا مطالبہ نہیں جو پورا نہ کیا گیا ہو، بجلی نظام درست کرنے کے لیے 10 ارب روپے کی رقم فراہم کی جبکہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے ساتھ گزشتہ سال مظفر آباد میں مذاکرات کیے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آج آزاد کشمیر میں بجلی کا ریٹ ساڑھے تین روپے یونٹ ہے، آزاد کشمیر کیلئے گند م پر سبسڈی دی جارہی ہے، مہاجرین کی نشستوں کا معاملہ آئینی اور قانونی ہے، مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر 6 رکھنی کمیٹی بنائی گئی تھی۔ رانا ثنا نے کہا کہ طے ہوا تھا کہ کمیٹی مہاجرین کی نشستوں پر اپنی سفارشات آزاد کشمیر حکومت پیش کرے گی، کالعدم ایکشن کمیٹی نے مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر قائم کمیٹی کابائیکاٹ کیا، احتجاج کال کا مقصد آزاد کشمیر کے انتخابات کو رکوانا ہے تاہم مہاجرین کو حق رائے دہی سے محروم کرنا تحریک آزادی کے مقصد سے انحراف ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی نے مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس میں جانے سے بھی انکار کیا، کالعدم ایکشن کمیٹی کو کئی آپشن دئیے گئے جن سے انکار کر دیا گیا، کالعدم ایکشن کمیٹی نے جتھہ کلچر کے ذریعے اپنا مطالبہ منوانے کا راستہ اپنایا۔ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا 9 جون کو احتجاج کا مقصد وہاں ہونے والے انتخابات کو روکنا تھاانہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، لیکن جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اس کا بائیکاٹ کر دیا۔ 9 جون کے احتجاج کے اعلان کا مقصد آزاد کشمیر کے انتخابات کو روکنا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں