سندھ حکومت

سندھ حکومت کا بجٹ عوام دوست ، متوازن اور ترقیاتی ترجیحات کا آئینہ دار، کم از کم اجرت 43 ہزار روپے کرنا محنت کش طبقے کیلئے اہم قدم ہے، شرجیل میمن

کراچی(نیوز ڈیسک) سینیئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا بجٹ عوام دوست ، متوازن اور ترقیاتی ترجیحات کا آئینہ دار ہے ،کم از کم اجرت 40 ہزار سے بڑھا کر 43 ہزار روپے کرنا محنت کش طبقے کے لئے اہم قدم ہے۔ شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے ہمیشہ عوامی فلاح، روزگار، تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچرکو ترجیح دی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کم ازکم اجرت 40 ہزار سے بڑھا کر 43 ہزار کرنا محنت کش طبقے کیلئے اہم اقدام ہے، سندھ حکومت کا ترقیاتی وژن صرف اعلانات تک محدود نہیں بلکہ عملی اقدامات پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں 900 ارب روپے سے زائد کی ریکارڈ ترقیاتی سرمایہ کاری کی گئی، سندھ پیپلز ہاﺅ سنگ پروگرام پاکستان کی تاریخ میں ایک منفرد عوامی فلاحی منصوبہ ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے، بینظیر ہاری کارڈ، زرعی مشینری، جدید ٹیکنالوجی، انشورنس اور مالی سہولیات سے زرعی شعبے کو مضبوط کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں