اقتصادی کونسل

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ملتوی،کل ہونے کا امکان

ا سلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے قومی اقتصادی کونسل کا پیر کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا ۔اجلاس میں آئندہ مالی سال کا قومی ترقیاتی بجٹ منظوری کےلئے پیش ہونا تھا تاہم اجلاس موخر کر دیا گیا ۔وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعظم ہاﺅس میں اجلاس کی صدارت کرنا تھی، ذرائع کا کہناتھا کہ حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے نہ ہونے پر اجلاس نہیں ہو گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی اقتصاد ی کونسل کا اجلاس وزیرِاعظم ہاﺅس کے شیڈول میں شامل نہیں اور اب یہ اجلاس (منگل کو) ہونے کا امکان ہے۔قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں ترقیاتی بجٹ اورترجیحات کا جائزہ لیاجانا تھا،وفاقی وزارتوں اور صوبوں کےترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائےگی،سالانہ ترقیاتی پروگرام اورمعاشی ترقی کی شرح کا ہدف بھی زیرغور آئےگا،قومی اقتصادی کونسل سے ترقیاتی بجٹ اورمعاشی اہداف کی منظوری لی جائے گی۔نئے مالی سال کیلئے مجوزہ ترقیاتی بجٹ کا مجموعی حجم 4 ہزار 715 ارب روپے ہے،وفاقی پی ایس ڈی پی 1126 ارب، صوبائی ترقیاتی پلان 3 ہزار 138 ارب روپے تجویز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں