تہران (نیوز ڈیسک )وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے جس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
تہران میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ دو دنوں میں دوسری بار ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔
ایرانی فارس خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کے حوالے سے تنازعے کے حل کے لیے تجاویز پر تبادلہ خیال کےلئے تھی۔ دونوں شخصیات نے قیام امن کے طریقہ کار پر غور کیا۔محسن نقوی بدھ کے روز تہران پہنچے اور پہلے ہی اسلامی جمہوریہ کے سینئر عہدیداروں سے ملاقات کر چکے ہیں۔ سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی تہران میں ہی قیام کریں گے۔