شمائلہ رانا

قومی اسمبلی اجلاس، جو لوگ ڈی پورٹ ہو کر آئے ان سے بھاری رشوت لی گئی،شمائلہ رانا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )قومی اسمبلی اجلاس میں توجہ دلاﺅ نوٹس پر شمائلہ رانا نے سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ جو لوگ ڈی پورٹ ہو کر آئے ان سے بھاری رشوت لی گئی۔وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہاکہ یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ وہاں کوئی پیسے لئے جاتے ہیں،سینکڑوں لوگ ایجنٹوں کے ہاتھوں استعمال ہوتے ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں کمبوڈیا میں پاکستانی شہریوں کی حراست سے متعلق توجہ دلاو نوٹس پیش کیا گیا،قومی اسمبلی میں توجہ دلاﺅ نوٹس شمائلہ رانا نے پیش کیا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے توجہ دلاﺅ نوٹس پر جواب دیا،شہریوں کو ریسکیو کرنے، سہولت کاری سے متعلق حکومتی تفصیلات ایوان میں پیش کی گئیں۔وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہاکہ جن لوگوں کو ریسکیو کیا ان کے جرمانے معاف کروائے گئے،638افراد کو سفری دستاویزات جاری کی گئیں،75شہریوں کے پاسپورٹ دوبارہ جاری کئے گئے۔شمائلہ رانا نے کہاکہ جو لوگ ڈی پورٹ ہو کر آئے ان سے بھاری رشوت لی گئی،طلال چودھری نے کہاکہ یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ وہاں کوئی پیسے لئے جاتے ہیں،سینکڑوں لوگ ایجنٹوں کے ہاتھوں استعمال ہوتے ہیں۔قبل ازیں اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں اپوزیشن رکن اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کی۔ اسپیکر کی جانب سے گنتی کا حکم دیا گیا مگر حکومت مطلوبہ تعداد پوری نہ کرسکی۔

کورم مکمل نہ ہونے پر اجلاس کچھ دیر کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ وقفے کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر بیرسٹر گوہر نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی آواز دبائی جارہی ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ تقاریر نشر نہیں کی جاتیں اور سیاسی رہنماں کی ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں۔ایوان میں پیش دستاویزات کے مطابق گزشتہ 5 برس میں ریلوے کے 448 حادثات پیش آئے۔ 164 بڑے حادثات میں 169 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران مختلف میڈیا ہاﺅ سز سے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف پارلیمانی صحافیوں نے پریس گیلری سے واک آﺅ ٹ بھی کیا۔ اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے کچے کے علاقوں میں ڈاکوں کے خلاف موثر آپریشن کا مطالبہ کیا۔وزیر مملکت داخلہ نے بتایا کہ پنجاب اور سندھ حکومتیں مشترکہ آپریشن کررہی ہیں اور ایک ڈاکو ہلاک بھی ہوچکا ہے۔دن بھر ہنگامہ آرائی، احتجاج اور اہم انکشافات کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں