وزیراعظم

پاکستانی حج مشن خدمت میں کوئی کوتاہی نہ کرے، مون سون کےلئے پیشگی تیاری کی جائے ، وزیراعظم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے سعودی عرب میں پاکستانی حج مشن خدمت میں کوئی کوتاہی نہ کرے جبکہ وزیر اعظم نے ملک بھر میں رواں برس مون سون کیلئے پیشگی تیاریاں کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور وزیر ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک نے الگ الگ ملاقات کی ہے ۔

وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے وزیر اعظم کو رواں سال کے جاری حج آپریشن کے انتظامات پر بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیر عظم نے کہا عازمین حج اللہ تعالی کے مہمان ہیں، انہیں تمام سہولتیں فراہم کی جائیں۔ عازمین حج کو پاکستانی ایئرپورٹس پر بھی تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔

دریں اثنا وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے ملاقات کی جس وزیراعظم کو رواں برس مون سون کے حوالے سے تیاری پر بریفنگ دی گئی۔ شہباز شریف کو پہاڑی علاقوں میں گلاف اور فلیش فلڈز کے پیشگی اطلاع کے نظام کی تنصیب پر پیشرفت اور اس کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ رواں برس مون سون کیلئے پیشگی تیاری کی جائے، پیشگی اطلاع نظام کو مزید فعال بنا کر خطرات سے دوچار علاقوں کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں