خام تیل

ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تجاویز مسترد، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تجاویز مسترد کرنے اور آبنائے ہرمز کھلنے کی غیریقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس اضافے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 104 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 99 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔تیل کی قیمتوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت تقریبا 20 ڈالر بڑھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں