علیمہ خان

عمران خان سے ملاقات کے دن پارٹی رہنماﺅں کے اڈیالہ جیل نہ آنے پر علیمہ خان سخت ناراض

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے دن پارٹی رہنماﺅ ں کے اڈیالہ جیل نہ آنے پر علیمہ خان ناراض ہوگئیں۔عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے ارکان اسمبلی اڈیالہ جیل کیوں نہیں آئے؟ جو لوگ اسمبلیوں میں بانی پی ٹی آئی کے ووٹ سے بیٹھے ہیں کیا انھیں آج یہاں نہیں ہونا چاہیے تھا؟ ۔

پارٹی رہنما شاہد خٹک نے علیمہ خان کو وضاحتیں دی اور کہا کہ میں نے تو آپ کا بیان پارلیمانی گروپ اور خیبر پختون خوا کے ایم این ایز گروپ میں شیئر کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے سب کو کہہ دیا تھا کہ اڈیالہ جیل پہنچنا ہے ، اگلے ہفتے خیبر پختونخوا کے تمام ارکانِ اسمبلی اور وزیرِ اعلی یہاں ہوں گے۔علیمہ خان نے کہا جو لوگ اڈیالہ جیل نہیں آ سکتے انہیں عہدے اور سیٹیں چھوڑ دینی چاہییں ، جن لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ لیے ، انہیں تھوڑی سی شرم کرنی چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں