اسحاق ڈار

پاکستان خطے میں دیرپا امن، استحکام اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کے فروغ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا،اسحاق ڈار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن، استحکام اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کے فروغ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب عباس عرافچی سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں خطے کی صورتحال، جاری کشیدگی اور امن کے فروغ کیلئے پاکستانی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے گزشتہ رات تفصیلی ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں خطےکی مجموعی صورتحال، جاری کشیدگی اور امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور فریقین کے درمیان مکالمے کے فروغ کیلئے اپنی جاری سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے تعمیری کردار اور مخلصانہ ثالثی کی کوششوں کو سراہا۔ملاقات میں اسحاق ڈار نے اس امر کا اعادہ کیا کہ مسائل کا پائیدار حل صرف بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے، وزیر خار جہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن، استحکام اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کے فروغ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا گفتگو میں علاقائی امن و استحکام کیلئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا اور سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں