حنیف عباسی

کوئٹہ کے شہریوں کےلئے خوشخبری ، 14 اگست کو پیپلز ٹرین کا افتتاح کیا جائے گا،وزیر ریلوے حنیف عباسی

اسلام آباد(مخبر نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے کوئٹہ کے شہریوں کو خوشخبری ، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ 14 اگست کو پیپلز ٹرین کا افتتاح کیا جائے گا، اس وقت بڑا مسئلہ ریلوے ٹریک کا ہے جس کی بہتری پر خصوصی توجہ ہے۔وفاقی وزیر ریلوے نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نئے ٹریک پر دو گھنٹے بیس منٹ میں لاہور سے راولپنڈی کا سفر ہو گا، روہڑی ٹریک پر بھی کام جاری ہے، ستمبر تک اس پر کام ہو جائے گا۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون کی بات ہوئی ہے اس میں تمام صوبوں کے پاس گئے، تمام صوبوں کو ساتھ ملا کر چل رہے ہیں، وزیراعلی سندھ بھی جلد ایم او یو سائن کرنے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی وزیراعلی ہمارے ساتھ موجود رہیں ، پاکستان ریلویز کو ڈیجیٹل کرنے کا ٹاسک ہمیں وزیراعظم شہباز شریف نے دیا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ آج جو کنٹرول روم ہے یہ سٹیٹ آف دی آرٹ ہے، اِس کے علاوہ 7 مزید روم بھی بنائے جائیں گے، ایف ڈبیلو او بھی اس میں ہمارے ساتھ کام کر رہی ہے، راولپنڈی لاہور ملتان میں سٹیشن بننے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں