پرچم کشائی

گلگت بلتستان میں یومِ آزادی کی مرکزی تقریب، وزیراعلی امجد حسین نے پرچم کشائی کی

گلگت(نیوز ڈیسک)چنار باغ گلگت میں پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جہاں وزیراعلی گلگت بلتستان امجد حسین نے قومی پرچم لہرایا، تقریب میں صوبائی وزرا، اعلی سرکاری افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔یومِ آزادی کی تقریب سے قبل وزیراعلی امجد حسین نے شہدا کے مزار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، جبکہ ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ پاکستان طویل جدوجہد اور بے شمار قربانیوں کے نتیجے میں حاصل کیا گیا، اس لیے آزادی کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ملک کی خوشحالی کے لئے معیشت اور دفاع کا مستحکم ہونا لازمی ہے۔ پاکستان کا دنیا میں عزت و وقار اس کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی وجہ سے قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی تحریکِ پاکستان کے رہنماﺅں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو اور نواز شریف کا کردار ناقابلِ فراموش ہے، ملک کی ترقی اور خوشحالی کےلئے پوری قوم کو اتحاد و اتفاق کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا، ہمیں باہمی یکجہتی کے ذریعے پاکستان کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔وزیراعلی نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو سبق سکھا کر پاکستان کا عالمی امیج مزید بلند کیا گیا۔تقریب کے دوران قومی پرچم کشائی کے بعد شرکا نے پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں