اسلام آباد (نیوز ڈیسک)برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان برطانیہ تعلقات میں اعلی سطح کے مسلسل روابط کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد دی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات میں مثبت پیشرفت قابلِ تحسین ہے۔ اعلامیہ کے مطابق انھوں نے برطانوی وزیرخارجہ سے منیلا میں حالیہ ملاقات کا ذکر بھی کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر اس کی روح اور متن کے مطابق عملدرآمد ہونا چاہیے، زیر التوا مسائل کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔