وزیراعظم شہبازشریف

کسٹمز بانڈڈ وئیر ہاﺅسز میں کسی بھی بے ضابطگی کی گنجائش نہیں،وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسٹمز بانڈڈ وئیر ہاﺅسز میں کسی بھی بے ضابطگی کی گنجائش نہیں ہے۔وزیراعظم کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم نے ملک بھر کے کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاﺅسز کا 3 سال کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ کسٹمز بانڈڈ وئیر ہاﺅسز میں کسی بھی بے ضابطگی کی گنجائش نہیں اور غیر قانونی سرگرمی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔اجلاس کو کسٹم بانڈڈ وئیر ہاﺅسز اور ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ کے حوالے سے بریفنگ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر کسٹم بانڈڈ وئیر ہاﺅ سز کی فزیکل اسٹاک ویری فکیشن کروائی جائے گی، کسٹمز بانڈڈ وئیر ہاﺅسز کی لائسنسنگ اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں