شانگلہ(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام سے ان کی آبائی رہائش گاہ چاگم میں تبلیغی جماعت کے وفد نے گزشتہ روز ملاقات کی۔
پنجاب سے شانگلہ کے علاقے چاگم میں آئے ہوئے تبلیغی جماعت کے معززین نے وفاقی وزیر کو دینِ اسلام کے فروغ، ایمان کی مضبوطی اور امت کی اصلاح کیلیے جاری اپنی کاوشوں سے آگاہ کیا۔
انجینئر امیر مقام نے معزز مہمانوں کا پرخلوص استقبال کیا۔ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی، اتحاد، اور امتِ مسلمہ کی سربلندی سمیت بالخصوص شانگلہ کے عوام کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔