محسن نقوی

محسن نقوی کا آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی تحسین

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کرکے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے 15 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔ انہوںنے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کرکے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف برسرِپیکار سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوان قوم کا فخر ہیں۔ محسن نقوی نے کہاکہ انشاء اللہ قوم کی حمایت سے بلوچستان سے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں