بالنگ چیمپئن شپ

25ویں ایشین جونیئر ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ کے لئے 5 رکنی قومی ٹین پن ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن نے 25 ویں ایشین جونیئر ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ کے لئے 5 رکنی قومی ٹین پن ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

چیمپئن شپ 21 اگست سے جکارتہ، انڈونیشیا میں شروع ہو گی۔ گزشتہ روز پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان نے قومی ٹیم کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ رکنی ٹیم چار بوائز اور ایک گرلز کھلاڑی پر مشتمل ہے۔ بوائز کھلاڑیوں میں اعزاز الرحمن، علی نعمان، سبحان ارسلان اور ارمغان جبکہ گرلز کیٹیگری میں الینا امجد شامل ہیں۔ 5 رکنی قومی ٹیم 21 اگست کو جکارتہ انڈونیشیا رووانہ ہوگی۔

25 ویں ایشین جونیئر ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 21 سے 30 اگست تک جکارتہ، انڈونیشیا میں کھیلی جائے گی۔ چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کے لڑکے اور لڑکیاں کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں