فیفا

فیفا کے صدر کو بڑا دھچکا، آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے حمایت واپس لے لی

ڈبلن (سپورٹس نیوز)آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے فیفا کے صدر جانی انفینٹینو کی حمایت واپس لے لی۔آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے فیفا کے صدر انفینٹینو کی حمایت کا خط واپس لینے کا اعلان کر دیا۔آئرش فٹبال ایسوسی ایشن نے فیفا کو خط لکھ کر حمایت واپس لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ واقعات سے گورننس، شفافیت اور مشاورت پر سنگین خدشات پیدا ہوئے۔

اس سے قبل یوئیفا، کونکاکاف اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن پہلے ہی انفینٹینو پر اعتماد توڑنے کا الزام لگا چکے۔یہ جیانی انفینٹینو کی فیفا صدر کے طور پر چوتھی مدت کے لیے کوشش کو دھچکا ہے۔واضح رہے کہ ویلز فٹبال ایسوسی ایشن انفینٹینو کی حمایت واپس لینے والی پہلی ہوم نیشن تھی جبکہ انگلش فٹبال ایسوسی ایشن بھی جانی انفینٹینو کی حمایت سے پیچھے ہٹ چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں