وفاقی وزیرعلیم خان

وفاقی وزیرعلیم خان کا دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کےخلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسزکو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے فتنہ الخوارج کےخلاف کارروائیاں قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہاقوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ سکیورٹی اداروں نے ایک بارپھر بھرپور انداز میں اپنے فرائض انجام دئیے اور فتنہ الخوارج کی سرکوبی کے لئے مستقل مزاجی سے کئے جانے والے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ پوری قوم دہشت گردی پر قابو پانے کےلئے اپنے سکیورٹی اداروں کےساتھ کھڑی ہے اور ہندوستان کی مذموم سرگرمیوں کے سہولت کاروں کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔عبدالعلیم خان نے پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی پاکستان اور اس کے بہادر جوانوں کا حامی و ناصر ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں