اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا

جدہ (نیوز ڈیسک)نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی اور روض رسول ﷺ پر سلام پیش کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے مسجد نبوی ﷺ میں نوافل بھی اداکئے ۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستان کی خوشحالی، ترقی اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کےلئے خصوصی دعائیں کیں۔انہوں نے جبل احد کا بھی دورہ کیا اور حضرت امیر حمزہ کے مزار پر حاضری دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں