آئی جی سندھ جاوید عالم

پولیس نے میر رضا کی موت کا پورا کیس ٹریس کرلیا ہے، آئی جی سندھ جاوید عالم

کراچی (کرائم رپورٹر )آئی جی سندھ جاوید عالم نے دعوی کیا ہے کہ پولیس نے نوجوان تاجر میر رضا کی موت کا پورا کیس ٹریس کرلیا ہے۔ایک بیان میں آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ بہت جلد پولیس پریس کانفرنس کرے گی اور کیس سے متعلق سب بتائے گی۔اوید عالم نے کہا ہے کہ کیس پر بہت محنت کی ہے، پولیس نے کوئی لاپرواہی نہیں کی۔دوسری جانب میر رضا کے والد میر حسین نے تفتیش میں کوتاہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم قتل کی بات کر رہے ہیں مگر تفتیش کچھ اور ہو رہی ہے۔

میر رضا علی کے والد نے کہا ہے کہ میرے بیٹے پر قرض تھا تو پورے ملک پر بھی قرض ہے، ہم قتل کی بات کر رہے ہیں مگر تفتیش کچھ اور ہو رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کرنے والا ڈاکٹر کیوں غائب ہے، پولیس نے ابھی تک ہمارا بیان ریکارڈ نہیں کیا ہے، پولیس ہم سے کچھ اور بات کرتی ہے باہر کچھ اور، میڈیا پر خبر چلنے کے بعد پولیس سے رپورٹ مانگی تو ملی، ہم پہلے ہی تکلیف میں ہیں ہمیں انصاف چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں