اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر راجہ ناصر عباس نے ہے کہ اپوزیشن مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔
ایک انٹرویو میں راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا اپوزیشن نے ہمیشہ مذاکرات اور سیاسی روابط سے مسائل کے حل کی بات کی، محمود خان اچکزئی نے کہا پارلیمنٹ میں کانسٹیٹیوشن روم میں ملاقات کر لیتے ہیں، اچکزئی نے رانا ثنا اللہ کو یہاں تک کہا کہ آپ کی رہائشگاہ پر ملاقات بھی ممکن ہے، لیکن حکومت خود سیاسی ملاقات اور مذکرات کے لئے سنجیدہ نہیں ہے، حکومت مسائل کے حل کےلئے سنجیدہ سیاسی ڈائیلاگ نہیں کرنا چاہتی ۔
علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا اپوزیشن بامقصد مذاکرات کےلئے وزیراعظم اور حکومتی وفد سے ملاقات پر تیار ہے، حکومت اپنے قدم بڑھائے، اربعین پر عراق آیا ہوں، اگر مذاکرات کل بھی ہوں تو آج ہی واپس پاکستان آ جاﺅں گا۔دوسری جانبترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہوتی تو اپوزیشن پر انسداد دہشتگری کے پرچے نہ کراتی، مذاکرات کےلئے مثبت ماحول ہوتا ہے، بدقسمتی سے حکومت خرابی پیدا کر رہی ہے، حکومت مذاکرات کرنا چاہتی تو اب تک اپوزیشن قیادت کی اڈیالہ ملاقات کرا دیتے، اپوزیشن قائدین کے علاہ بہنوں تک کو اڈیالا ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی۔