کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی حالیہ اداس پوسٹ اور شادی کی تصاویر ہٹانے کے بعد سامنے آنے والی علیحدگی کی افواہوں پر وضاحت دے دی۔نمرہ خان نے جون 2026 میں انسٹاگرام پر اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، اداکارہ نے پیرس میں ہونے والی اپنی شادی اور نکاح کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں۔حال ہی میں نمرہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک اداس ریل شیئر کیے جانے کے بعد ان کی طلاق سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔
ریل میں اداکارہ نے ایک جذباتی پیغام بھی دیا جس میں انہوں نے کہا کہ زندگی مشکل ہو جائے، لوگ سمجھنا چھوڑ دیں یا کوئی ساتھ نہ دے، انسان کو کبھی بھی خود کا ساتھ نہیں چھوڑنا چاہیے۔اداکارہ کی پوسٹ پر صارفین نے کمنٹ کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی اور دعوی کیا کہ انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔
اس پر نمرہ خان نے طلاق کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے جواب دیا کہ سب ٹھیک ہے اور تصاویر انسٹاگرام پر موجود ہیں، میں نے صرف نظرِ بد سے بچنے کے لیے انہیں نیچے کر دیا ہے، بہرحال دعا کے لیے شکریہ۔