ایف بی آر

ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کےلئے بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ

اسلا م آباد(کامرس ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسٹیل سیکٹر کے لیے بجلی کے فی یونٹ استعمال پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ کر دیا ۔نئے طریقہ کار کے مطابق مقامی اسکریپ استعمال کرنے والے اسٹیل میلٹرز 30 روپے فی بجلی یونٹ سیلز ٹیکس ادا کریں گے۔

70 فیصد سے زائد درآمدی اسکریپ استعمال کرنے والے یونٹس کےلئے سیلز ٹیکس 5 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح ای ایف ایس لائسنس یافتہ سپلائرز سے 70 فیصد سے زائد اسکریپ لینے والے یونٹس پر بھی 5 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس ہوگا۔

علاوہ ازیں کیپٹو پاور یا خود بجلی پیدا کرنے والے اسٹیل یونٹس 35 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس ادا کریں گے۔ ایف بی آر کے ریئل ٹائم سسٹم سے منسلک اہل یونٹس کےلئے سیلز ٹیکس 5 روپے فی یونٹ مقرر ہے جب کہ بجلی کے استعمال کی بنیاد پر ادا کیا گیا سیلز ٹیکس آٹ پٹ ٹیکس کے خلاف ایڈجسٹ کیا جا سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں