ممتا کلکرنی

ممتا کلکرنی کا رانا جی 2.0′ پر ردِعمل، ماہیرا شرما کی تعریف

ممبئی(شوبز ڈیسک) 90 کی دہائی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی نے حال ہی میں ریلیز ہونے والے گانے رانا جی 2.0′ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ ماہیرا شرما کی کارکردگی کو سراہا۔ یہ گانا 1995 کی سپر ہٹ فلم کرن ارجن کے مشہور گانے مجھ کو رانا جی معاف کرنا’ کا جدید انداز میں تیار کیا گیا ورڑن ہے، جو آج بھی بالی ووڈ کے یادگار گانوں میں شمار ہوتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممتا کلکرنی نے کہا کہ ماہیرا شرما نے گانے میں اچھی پرفارمنس دی ہے۔

انہوں نے کہاماہیرا نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ اصل گانا گھاگرا چولی اور روایتی بھارتی رقص پر مبنی تھا، جبکہ نئے ورڑن کو مغربی انداز اور لباس میں فلمایا گیا ہے، اسی لیے یہ منفرد محسوس ہوتا ہے۔ تاہم اصل گانا لوگوں کے دل و دماغ میں آج بھی زندہ ہے، اس لیے اسے دیکھتے ہی پرانا گانا یاد آ جاتا ہے۔ممتا کلکرنی نے مجھ کو رانا جی معاف کرنا کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے دلچسپ واقعے کو بھی یاد کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دو سے تین روز کی ریہرسل کے باوجود شوٹنگ والے دن کوریوگرافی اچانک تبدیل کر دی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ پہلے انہیں اس تبدیلی پر حیرت ہوئی، تاہم معروف کوریوگرافر چنی پرکاش کی مہارت کی بدولت گانے کی شوٹنگ وقت پر مکمل ہو گئی۔اداکارہ نے فلم ‘کرن ارجن’ کی شاندار کامیابی کا کریڈٹ ہدایت کار راکیش روشن کو دیا۔

انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی کاسٹ کے ساتھ ایک پیچیدہ فلم کو کامیابی سے مکمل کرنا آسان نہیں تھا، لیکن راکیش روشن نے بہترین انداز میں یہ ذمہ داری نبھائی۔ ممتا کلکرنی نے انکشاف کیا کہ انہیں اداکاری کی کئی پیشکشیں موصول ہو رہی ہیں اور اگر انہیں کوئی ایسا اسکرپٹ ملا جو واقعی متاثر کرے تو وہ فلموں میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ گزشتہ برسوں میں ان کی روحانی سوچ نے ان کے کام کے انتخاب پر گہرا اثر ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا آج میں ‘مجھ کو رانا جی معاف کرنا’ جیسے بولوں والا گانا نہیں کر سکوں گی۔ اب میری روحانی آگاہی بہت بڑھ چکی ہے، اس لیے میں صرف رقص نہیں بلکہ گانے کے الفاظ پر بھی توجہ دیتی ہوں۔ اس وقت میں جوان اور ناتجربہ کار تھی، اس لیے میری پوری توجہ صرف ڈانس پرفیکٹ کرنے پر ہوتی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں