وزیرداخلہ محسن نقوی

ڈی ایس پی مرید بگٹی شہید کی عظیم قربانی کو سلام، قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، وزیرداخلہ محسن نقوی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وطن کےلئے جان کی قربانی دینے والے بہادر ڈی ایس پی مرید بگٹی شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ڈی ایس پی مرید بگٹی نے بارکھان کے علاقے رکنی میں آپریشن پر جاتے ہوئے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔

ڈی ایس پی مرید بگٹی شہید، شجاعت ،فرض شناسی اور قربانی کی لازوال مثال ہیں۔ بارکھان میں امن کی خاطر سینہ سپر ہونے والے بہادر ڈی ایس پی مرید بگٹی قوم کا فخر ہیں۔ڈی ایس پی مرید بگٹی شہید کی عظیم قربانی کو سلام۔ قوم بلوچستان پولیس کے بہادر سپوت کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کا ڈی ایس پی مرید بگٹی شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں