بشری بی بی

بشری بی بی کی آنکھ میں تکلیف،اسپتال میں طبی معائنہ،ڈاکٹروں کی مشترکہ ٹیم نے بشری بی بی کو آنکھ کیلئے دوائیں تجویز کیں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک )بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی آنکھ میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کرکے طبی معائنہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق طبی معائنے کیلئے بشری بی بی کو گزشتہ رات اڈیالہ جیل سے الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال لے جایا گیا۔

پمز اور الشفا کے ڈاکٹروں کی مشترکہ ٹیم نے بشری بی بی کا معائنہ کیا اور دوائیں تجویز کیں۔ طبی معائنے کے بعد بشری بی بی کو اڈیالہ جیل واپس پہنچادیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں