بلاول بھٹو زرداری

بلاول کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج ماننے سے انکار

مظفرآباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے الیکشن نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر تے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار ہے، چودھری یاسین کے حلقے میں ری پولنگ کرائی جائے، 30سٹیشنز پر قبضہ کرکے ٹھپے لگانے کی ویڈیوز موجود ہیں۔

مظفر آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم چودھری یاسین کے حلقے میں دھاندلی کے نتائج کیوں تسلیم کریں؟،30پولنگ سٹیشنز پر 90فیصد ٹرن آئوٹ ہے، چودھری یاسین کے حلقے میں ری پولنگ کرائی جائے، 30سٹیشنز پر قبضہ کرکے ٹھپے لگانے کی ویڈیوز موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ اس جماعت سے ہے جو نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار ہے، سیاسی میدان میں شکست ملتی ہے تو قبول کرنے کو تیار ہوں لیکن چوری شدہ رزلٹ تسلیم نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ٹروتھ اور مفاہمتی کمیشن بنا کر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کیا جائے، کشمیری عوام کے ووٹ پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے، یقین دلاتا ہوں ہر چوری او ر چھینی ہوئی نشست ان سے واپس دلائیں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ میں کشمیر کے عوام کو حق ملکیت دلانا چاہتا ہوں، میں یہ حقوق بندوق کے زور پر نہیں لوں گا، میں سڑکیں بند کرکے نہیں الیکشن جیت کر عوام کو حقوق دلاوں گا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں