دبئی (سپورٹس نیوز)آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کردی،ون ڈے بیٹرز میں بھارت کے شبمن گل ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگئے۔آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق ون ڈےبیٹرز میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کی دوسری پوزیشن ، بابراعظم کی،چھٹی جبکہ سلمان علی آغا 16ویں اور فخر زمان 37ویں نمبر پر موجود ہیں۔
ون ڈےبولرز رینکنگ میں افغانستان کےراشدخان پہلی اورپاکستان کے ابرار احمد دوسری پوزیشن پر برقرار ہیں،شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پرچلے گئے،جبکہ حارث رف ایک درجہ ترقی کے بعد 19ویں پوزیشن پر آگئے۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹرزکی رینکنگ میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان ایک درجہ ترقی کرکے دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے،بھارت کے 15 سالہ بیٹرسوریا ونشی نےرینکنگ میں 230 درجےکی بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے 48 ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ٹی ٹوئنٹی بولرزکی رینکنگ میں بھی راشد خان پہلی اور ابرار احمد دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔