پی ٹی آئی

پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف میں تعاون کی مشترکہ حکمت عملی طے

لاہور(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف میں تعاون کی مشترکہ حکمت عملی طے پا گئی۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف کا پارلیمان میں مشترکہ حکمت عملی چلنے پر اتفاق ہوا ہے، پارلیمان کے اندر حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائےگا جبکہ آئندہ سیشن میں حکومتی اقدامات پر مشترکہ احتجاج بھی کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمان میں مشترکہ حکمت عملی کے بعد ایوان سے باہر اتحاد پر بات چیت بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے، اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد نے گزشتہ دنوں مولانافضل الرحمان سے اہم ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں جماعتوں نے مل کر چلنے پر اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں