محسن نقوی

محسن نقوی نے تربت میں ایف سی کے جدید ترین ہسپتال کا افتتاح کر دیا

تربت(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تربت میں فرنٹیئر کور بلوچستان (ساؤتھ) ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران ایف سی کے جدید ترین ہسپتال کا افتتاح کر دیا ۔

وزیر داخلہ نے او پی ڈی، مختلف وارڈز، ایم آر آئی۔ سی ٹی سکین رومز اور آپریشن تھیٹر کا معائنہ کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے جدید ہسپتال کو مختصر مدت میں مکمل کرنے پر آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔محسن نقوی نے کہا کہ ایف سی ہسپتال کو اتنی جلد فنکشنل دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے، تربت میں علاج معالجے کی جدید سہولتوں سے آراستہ ہسپتال اشد ضرورت تھی، تربت کی مقامی آبادی کو بھی علاج معالجے کی یہ بہترین سہولت میسر ہوگی۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کو ایف سی ہسپتال میں فراہم کردہ طبی سہولتوں کے بارے بریفنگ دی گئی۔

آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) میجر جنرل بلال سرفراز خان نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فورس کی پیشہ ورانہ تربیت اور فیلڈ آپریشنز سے متعلق بریفنگ دی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی پیشہ وارانہ تیاریوں کو سراہا۔اس موقع پر محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان سمیت تمام کالعدم دہشت گرد گروہوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر ایف سی بلوچستان (نارتھ) کو خراج تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں