راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں سکیورٹی فورسز کی آپریشن العزم کے تحت کارروائیوں میں ہلاک فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی تعداد 13 ہوگئی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں موثر کارروائیاں جاری ہیں جہاں مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں فورسز کی کامیاب کارروائی میں مزید دہشتگرد مارے گئے جس سے آپریشن العزم میں اب تک ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 13 ہوگئی۔سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا جب کہ آپریشن میں اسلحہ، بارود اور آئی ای ڈی تیار کرنے کا مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام تک فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔