پشاور(نیوز ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ٹانک میں مانجھی خیل چیک پوسٹ پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ چیک پوسٹ پر حملہ ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم حرکت ہے، حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پورا ملک غمزدہ ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ حملے کے زخمی اہلکاروں کو ہرممکن طبی امداد فراہم کی جائے ، شہید اہلکاروں کے ساتھیوں اور اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔