سعدیہ جاوید

رانا ثنا پی پی قیادت پر انگلی اٹھانے سے پہلے ماڈل ٹاﺅن کے خون کا حساب دیں،سعدیہ جاوید

کراچی(نیوز ڈیسک )ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ رانا ثنا پی پی قیادت پر انگلی اٹھانے سے پہلے ماڈل ٹاﺅ ن کے خون کا حساب دیں، کرپشن، منی لانڈرنگ کے موجد کس منہ سے اخلاقیات، امانت داری کا درس دے رہے ہیں۔

ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا کہ رانا ثنا ہوش کے ناخن لیں اور سستی شہرت کی سیاست بند کریں، پیپلزپارٹی کے خلاف ہر زبان کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔سعدیہ جاوید نے کہا کہ سندھ کے خلاف زہر اگلنے والے پہلے شریف خاندان کی بین الاقوامی لوٹ مار، فلیٹس کا کچا چٹھا کھولیں، کہانیاں گھڑنے والوں کی اپنی سیاست بیساکھیوں، ڈیلز اور سازوں کے سہارے قائم ہے۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ان کی بوکھلاٹ بتا رہی ہے کہ ن لیگ کو آزاد کشمیر میں عبرتناک شکست نظر آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے وسائل پر نظریں گاڑنے والے سیاسی شعبدہ باز پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، جس جماعت کی بنیاد ہی جمہوریت دشمنی پر ہو وہ ہمیں عوامی مینڈیٹ اور شعور کا طعنہ نہ دے۔سعدیہ جاوید نے مزید کہا کہ عوام ن لیگ کے جھوٹ کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں، اب آپ کا یہ سیاسی ڈرامہ مزید نہیں چلے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں