رانا ثنا اللہ

آزاد کشمیر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے، رانا ثنا اللہ

کھوئی رٹہ(نیوز ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائے گا اور عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔

آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں کھوئی رٹہ میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ پارٹی نے ہمیشہ نعروں کے بجائے عملی کارکردگی سے کام کر کے دکھایا ہے اور آئندہ بھی عوامی خدمت کا یہی سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام باشعور ہیں اور وہ اپنے روشن مستقبل کے لئے درست فیصلے کریں گے، جبکہ مسلم لیگ ن کو ووٹ دے کر ترقی کے سفر کو آگے بڑھائیں گے۔انہوں نے مسلم لیگ ن کی کامیابی سے خطے میں ترقی کے ایک نئے دور کے آغاز کی امید دلاتے ہوئے آزاد کشمیر کی عوام سے اپیل کی کہ ترقی اور خوشحالی کےلئے ن لیگ کو کامیاب بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں