کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار و گلوکار فواد خان کا نیا لک دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔ فواد خان کی کچھ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں ان کا چہرہ پہلے سے کافی مختلف نظر آ رہا ہے۔اداکار کے نئے لک نے فورا ہی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی اور وہ مختلف قسم کے تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ فواد خان ہمیشہ ہی ہینڈسم نظر آتے ہیں اور کچھ کا کہنا ہے کہ اداکار کے چہرے کے خدوخال ترک اداکاروں سے ملتے جلتے لگ رہے ہیں۔کچھ صارفین نے اداکار کے اس نئے لک پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فواد خان نے جوان نظر آنے کے لیے مختلف سرجریز کروائی ہیں۔