رضوان علی جعفری

رضوان علی جعفری نے ارینج میرج کرنے کی وجہ بتا دی

کراچی (شوبز ڈیسک) ابھرتے ہوئے اداکار اور ماڈل رضوان علی جعفری نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کر دیا۔ ایک انٹرویو کے دوران اداکار نے انکشاف کیا کہ میں نے اپنے والدین کی مرضی سے شادی کی ہے۔

گفتگو کے دوران انہوں نے اپنی ارینج میرج سے متعلق دلچسپ تفصیلات شیئر کیں اور بتایا کہ میری شادی مکمل طور پر ارینج میرج تھی، ایک دوست نے مجھ سے کہا تھا کہ ماں اپنے بچوں کو خود ان سے بھی بہتر جانتی ہے، کیونکہ وہ بچپن سے ان کی عادات اور مزاج کا مشاہدہ کر رہی ہوتی ہے، اس لیے جب وہ جیون ساتھی کا انتخاب کرتی ہے تو کوشش کرتی ہے کہ ایسا شخص منتخب کرے جس کی عادات آپ سے ہم آہنگ ہوں، اسی لیے میں نے یہ فیصلہ اپنی والدہ پر چھوڑ دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ والدہ نے کئی رشتوں پر غور کیا اور آخرکار میری اہلیہ کا انتخاب کیا، جو پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں اور رشتے میں میری سیکنڈ کزن بھی ہیں۔ انہوں نے کہا میں ہمیشہ کہتا تھا کہ میں اسی سے شادی کروں گا جس کے ساتھ مجھے فطری طور پر ایک تعلق محسوس ہو، وہ ایک بہترین خاتون ہیں اور آج میری ایک خوش حال اور محبت کرنے والی فیملی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں